ایم کیوایم کا سابق صدر پرویزمشرف کو ایک دو نہیں 1500 گلدستے بھیجنے کا اعلان

بدھ 8 جنوری 2014 19:19

راو لپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بہادر لیڈر ہیں اور ایم کیو ایم انہیں اک دو نہیں بلکہ 1500 گل دستے پیش کرے گی۔آرمڈ فورسزانسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کسی سے نہ ڈرنے والے واحد لیڈر ہیں، وہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ خود وطن واپس آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے لئے پوری قوم دعا گو ہے اور ایم کیو ایم کی جانب سے سابق صدر کو 1500 گلدستے پیش کئے جائیں گے۔طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ صرف 3 نومبر کے اقدام کے خلاف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، مارشل لاء کو جائز قرار دینے والے ججز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے غداری کیس میں خصوصی عدالت جاتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں اے ایف آئی سی منتقل کرنا پڑا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :