دبئی ٹیسٹ، سری لنکا کیخلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنزپر ڈھیر

بدھ 8 جنوری 2014 17:26

دبئی ٹیسٹ، سری لنکا کیخلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنزپر ڈھیر

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) دبئی ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ٹیم 165 رنزپر ہی ڈھیر ہو گئی،شارجہ کے سنچری میکرز بھی ناکام ہو گئے ،صرف خرم منظور ہی 73 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔

(جاری ہے)

آس پاس سے گذرتی گیندوں سے چھیڑ چھاڑ پاکستانی بلے بازوں کو مہنگی پڑی۔سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ اور پرادیپ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لکمال اور ایرنگا نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :