سندھ حکومت کا کراچی سمیت مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے پرغور

بدھ 8 جنوری 2014 16:58

سندھ حکومت کا کراچی سمیت مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سندھ حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کےلئے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8 روز تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے جلسے اور جلوسوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے حساس شہروں میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت 8 سے 15 جنوری تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بہت سے مواقعوں پر سیکیورٹی خدشات کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کردی جاتی تاہم دہشت گرد اس کے باوجود اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :