وزیراعلیٰ نے میانوالی جلسے میں اساتذہ کی زبردستی حاضری کا نوٹس لے لیا

بدھ 8 جنوری 2014 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) وزیراعلی پنجاب نے میانوالی جلسے میں اساتذہ کی ضروری حاضری کا نوٹس لے لیا۔ ڈی سی او کو تحقیقات مکمل کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج میانوالی میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔ مقامی انتظامیہ نے جلسے میں تعداد بڑھانے کیلئے مقامی اساتذہ کو زبردستی حاضر ہونے کا پابند کیا، جس کے باعث مرد اور خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد جلسے میں شریک ہوئی۔ آج میانوالی کے مقامی اسکولوں میں پڑھائی نہ ہوئی اور طالبعلم بغیر اساتذہ کے کلاس رومز میں بیٹھے رہے۔

متعلقہ عنوان :