شہید بھٹوو شہید بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق پی پی حکومت نے مختصر عرصہ میں خطہ میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کیا،چوہدری محمد یاسین

بدھ 8 جنوری 2014 16:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) آزاد کشمیر کے سینئر وزیر ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی ، سینئر نائب صدر پی پی پی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ شہید بھٹوو شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق پی پی پی حکومت نے پونے تین سال کے مختصر عرصہ میں خطہ کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب بھرپا کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالجز ، ویونیورسٹیز کا جال بچھایا۔

عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ہم اپنی مدت پوری کریں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر 2016ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔پی پی پی سمندر کا نام ہے کسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا عندیہ دے کر سازشی عناصر کی امیدوں پر پانی پھیر دیااور پی پی کی حکومت کے خلاف کرپشن کے لگنے والے الزامات کو مسترد کر دیاآزاد کشمیر میں سازش کاروں کی دکانیں بند ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ نمبر چار چڑہوئی پی پی پی کا منی لاڑکانہ ہے یہاں سے برادری ازم ،تعصبات اور نفرتوں کی سیاست کو ختم کر کے رواداری ارو بھائی چارے کو فروغ دیا ہے ۔ یہاں کے رہنے والوں پر مجھے فخر ہے ۔ جنہوں نے ہر دور میں میرا ساتھ دیا ۔ یہاں کے تمام مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ پی پی جیالے عوامی مسائل کی نشاندہی کریں تمام مسائل عوامی دہلیز پر حل کریں گے۔

پونے تین سال کے مختصر عرصہ میں تین میڈیکل کالجز ، خواتین و آئی ٹی یونیور سٹیز سمیت پانچ یونیورسٹیز کا قیام حکومت کا کارنامہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انفارمیشن سنٹر فون پر گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی عوامی و جمہوری تحریک کانام ہے جس کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ۔ کشمیر کاز کو عالمی فورمز پر اٹھانے پر پی پی کا بنیادی کردار ہے ۔

شہید بھٹو و شہید بے نظیر بھٹو کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور جد وجہد کی ۔ پی پی پی نے پسے ہوئے طبقات کو طاقت اور شعور عطا کیا۔آج آزاد کشمیر میں نچلے طبقات کی نمائندگی کرنے والی سیاسی تحریک اقتدار کے ایوانوں میں ہے ۔ہم نے ایوانوں نے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سیاسی فلسفہ کی روشنی میں مساوات کی نہرہ کو عملی جامہ پہنا کر بلا تخصیص عوامی مسائل حل کر رہے ہیں۔

نہ صرف چڑہوئی بلکہ آزاد کشمیر بھر کے عوام کو پسماندہ رکھا گیا۔ ہم نے مفاہمت کی فارمولہ کو فروغ دے کر آزاد کشمیر میں اداروں کا جال بچھا دیا ۔ ڈڈیال میں کیڈٹ کالج اور میرپور میں انٹر نیشنل ائیرپورٹ بھی قائم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو، شریک چئیرمین آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور وزیر اعظم چوہدری مجید کی قیادت میں آزاد کشمیر کی حکومت اور پی پی پی متحد اور منظم ہے ۔ کوئی طالع آزماء شب خون نہیں مارسکتا۔ عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔ہمارے مقدر کا فیصلہ عوا م ہی کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :