چیچہ وطنی، اسلحہ بردار ڈاکووٴں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی،طلائی زیورات لوٹ لئے

بدھ 8 جنوری 2014 16:08

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) اسلحہ بردار ڈاکووٴں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی،طلائی زیورات،پارچات اور موبائل فونز لوٹ لئے،ذرائع کے مطابق 5،ملزمان گاوٴں39،چودہ ایل کے رہائشی محمد بشیر ارائیں کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کردیا اور پورے گھر کی تلاشی کے دوران 3لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،ایک لاکھ کی نقدی،قیمتی پارچات اور موبائل فونز وغیرہ لوٹ لئے اور مزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،ملزمان تین گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے اورمسروقہ سامان سمیت فرار ہوگئے،پولیس کسووال مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :