حکومت ملک و قوم کو درپیش چیلنجزپر قابوپا کر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے،چوہدری مشتاق گل

بدھ 8 جنوری 2014 16:08

سرگودھا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)وزیر اعظم نوازشریف ملک و قوم کو درپیش چیلنجزپر قابوپا کر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے،حکومت عوام کو ضروریات زندگی کی ہر قسم کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے سلسلے میں جامع پلان کے ساتھ ہر شعبہ میں ترقی کیلئے عملی اقدامات شروع کیے ہوئے ہیں۔نئے سال کے آغاز پر میاں نواز شریف کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظٰم نوازشریف نے ملک کی ترقی کا عزم کر رکھاہے۔ان خیالات کا اظہار آل پا کستان مینارٹز ڈیموکرٹیک موومنٹ کے چیئرمین چوہدری مشتاق گل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی دورے کر کے ملک وقوم کی ترقی کیلئے دن رات ایک کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈرون حملوں کے چکر میں ان پر بلاو جہ تنقید کر کے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔پا کستان سال 2014ء میں وزیراعظٰم میاں نوازشریف کی قیادت میں پر امن اور ترقی یا فتہ اسلامی ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشہ پر نمایاں ہوگا۔