حضور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کریم ص کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، انسانیت کو دنیا بھر کی غلامی سے نجات ملی، چودھری رضوان گل

بدھ 8 جنوری 2014 16:08

سرگودہا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) احمد مجتبی سیدنا محمد کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اورانسا نیت کو دنیا بھر کی غلامی سے نجا ت ملی۔انہوں نے کہا کہ آپﷺ رب کائنات کے ابدی پیغام کی تکمیل کیلئے دنیا میں تشریف لائے آپنے اپنے کردار اور عمل سے ایسا معاشرہ تشکیل دیاجس سے ہر فرد کو مکمل حقوق حاصل ہوئے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا رر مسلم لیگ ن کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری رضوان گل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا آ پ نے انسانیت کی عظمت کا علم بلند کیا اور ایک ایسا معا شرہ تشکیل دیا جس میں اخوت و محبت اور بھائی چارہ کا عنصر کوٹ کوٹ کر بھر دیا آپً نے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا آج دنیا جن مسا ئل سے دو چارہے اس کا حل اسوئہ رسول پر عمل پیرا ہونے سے پوری دنیا با لخصوص مسلم دنیا گوں نہ گو ں مسائل کی دلدل سے با ہر آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رحمت اللعا لمین کی سیرت کو مشغل راہ بنا کراپنی آخرت کو سنوار سکتے ہیں اور پا کستان میں قیام امن دہشت کردی کے خاتمہ اور مکمل اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کیلئے رسول ﷺ کے فرمودات پر عمل کر نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :