نامور سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے بیرون ملک اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
بدھ 8 جنوری 2014 16:03
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) نامور سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے بیرون ملک اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
(جاری ہے)
مقامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمدنوازشریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،پیپلزپارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ شجاعت حسین،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 60کے قریب سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے منی لانڈرنگ کے ذریعے 30ہزار ملین ڈالر سے زائد کی رقم بیرون ملک منتقل کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
ان سیاستدانوں کے اس اقدام سے قومی معیشت کو بھاری خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے اور ملک بحران کی کیفیت سے وچار ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست میں فریق بنائے گئے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے ابھی تک عدالت میں اپنے بیان حلفی جمع نہیں کرائے۔عدالت انہیں بیرون ملک اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کا حکم دے اور اثاثوں کے حوالے سے بیان حلفی جمع کرانے کے عدالتی فیصلے پر بھی عمل درآمد کے احکامات صادر کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.