حجرہ شاہ مقیم ‘بار الیکشن،صدر مبشر حسن،محمد احمد خاں نائب صدر اور شہزاد احمد فنانس سیکرٹری بلامقابلہ منتخب

بدھ 8 جنوری 2014 16:00

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) بار الیکشن،صدر مبشر حسن،محمد احمد خاں نائب صدر اور شہزاد احمد فنانس سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے،چیئر مین الیکشن بورڈ قاضی ضرغام الحق نے اعلان کر دیا،مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن دیپالپور کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں چیئر مین الیکشن بورڈسینئر قانون دان قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جسکے بعد صدر سید مبشر حسن ایڈووکیٹ،نائب صدر محمد احمد خاں ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری دیوان شہزاداحمد بلامقابلہ منتخب ہو گئے جس پر چیئر مین الیکشن بورڈ قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ نے انکی کامیابی کا اعلان کیا اس موقع پر اسلم حیات ایڈووکیٹ،رانا عاصم خلیل ایڈووکیٹ،راؤ سرفراز احمد ایڈووکیٹ،سیف الرحمن ایڈووکیٹ،خان محمد خاں ایڈووکیٹ،چوہدری نیاز احمد ایڈووکیٹ،چوہدری محمد تنویر اسلم خاں ایڈووکیٹ،مرزا خاور حیات ایڈووکیٹ،سردار سلیم حیدر ایڈووکیٹ،میاں سرور صابرایڈووکیٹ دیگر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی جبکہ چیئر مین الیکشن بورڈسینئر قانون دان قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن دیپالپور کے عہدیداران کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں مورخہ گیارہ جنوری کوبار روم میں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :