وزراء ہیلی کاپٹر میں سیر کر کے مہنگائی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 8 جنوری 2014 16:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں وہ پہلے ہی فرار چاہتی تھی اب گورننس بہتر بنانے کے نام پر ڈرامے کر رہی ہے، مہنگائی کو وزراء ہیلی کاپٹر میں سیر کر کے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پنجاب کے حکمران بد نیت ہیں اس لئے آئندہ پانچ چھ ماہ میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے سات ماہ میں عوام کا بھرگس نکال دیا ہے انہیں معلوم ہے کہ عوام کی طرف سے کیا ردِ عمل آئے گا اس لئے بلدیاتی انتخابات کروانے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے ٹرائل پر ان کے ساتھیوں کے ٹرائل کی بات کرنا مشرف کو محفوظ راستہ دینے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک توڑنے کی بات کرنیوالے ملک کے دشمن ہیں۔

متعلقہ عنوان :