پنجاب حکومت بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے،آئندہ پانچ چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے‘ یاسر گیلانی

بدھ 8 جنوری 2014 16:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پنجاب حکومت بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس لئے آئندہ پانچ چھ ماہ میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے،ہم خیبر پختونخواہ میں حقیقی معنوں میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی 3 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔یاسر گیلانی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں امن وا مان‘ مہنگائی سمیت تمام صورتحال پنجاب کے مقابلے میں انتہائی بہتر ہے۔

پرویز مشرف جب اقتدار میں تھا تو وہ سیاہ اور سفید کا مالک رہا اس کے سامنے کسی کو بھی نہ کرنے کی جرات نہیں تھی اس لئے تین نومبرکے اقدامات کا ذمہ دار صرف پرویز مشرف ہے اور جو لوگ مشرف کے ساتھ ان کے ساتھیوں کی ٹرائل کی بات کرتے ہیں وہ اصل میں پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے کی سازش کر رہے ہیں لیکن پرویز مشرف قومی مجرم ہے اس کو ہر صورت سزا ملنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :