واسا نے اپنا منرل واٹر متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

بدھ 8 جنوری 2014 15:35

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)واسا نے اپنی آمدن میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پرغور شروع کر دیا ، پینے کیلئے منرل واٹر متعارف کرانے کے علاوہ نرسریاں بنانے اوراسی طرز کے دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں ۔ ڈی ایم ڈی واسا اقتدار شاہ کے مطابق واسا نے اپنی آمدن میں اضافے کیلئے پہلے آپشن کے طور پر پینے کیلئے منرل واٹر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ واسا نے سو فلٹریشن پلانٹس نصب کئے ہیں جبکہ ٹیوب ویلز پر 200ٹیبز بھی لگائے گئے ہیں جسکے باعث یہ پانی پانی فراہم کرنے والی کمپنیوں سے کہیں بہتر ہے ۔ واسا نے اپنی آمدن میں اضافے کے لئے تمام قواعد و ضوابط او رکوالٹی کو مزید بہتر کر کے اپنا منرل واٹر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں سستا بھی ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کے ساتھ ملکر نرسریوں کے حوالے سے سروے ہو گیا ہے جسکے تحت مختلف مقامات پر نرسریاں بنانے کے منصوبے زیر غور ہیں ۔