گیس کے نئے ذخائر بھی دریافت کیے جائیں ،اس کے ساتھ ساتھ نئے ڈیموں کی تعمیر فوری شروع کی جائے ‘ چیئرمین ایگری فور م

بدھ 8 جنوری 2014 15:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ حکومت بجلی و گیس چوروں پر ہاتھ ڈالے تو محکمہ بجلی کے تقریباً 300افسران محکمہ گیس کے 200اور 30ایم این اے کے ساتھ 40ایم پی اے گرفت میں آ سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی شدید قلت کے باوجود حکومتی افسران محکمہ بجلی و گیس کے ذمہ داران کے علاوہ کچھ سیاسی لوگ اس گھناؤنے جرم میں شریک ہیں روزانہ کی کروڑوں روپے کی بجلی و گیس چور ی ہو رہی ہے اور بروقت بل ادا کرنے والوں کو نہ بجلی مل رہی ہے نہ گیس۔

ڈاکٹر ابراہیم مغل نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک میں گیس و بجلی چوری پر کنٹرول کرنے کیلئے ان محکمہ جات کے افسران، ذمہ داران اور سیاسی لوگوں پر سختی کرنا ہوگی ان کی اشیرباد کے بغیر چوری ممکن نہیں چیئرمین ایگری فورم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کہ حکومتی افسران و بابوؤں سے بجلی کے جو 180 ارب روپے بقایا ہیں ان کی بھی وصولی یقینی اور جلد کی جائے تاکہ بجلی کی پیداوار بڑھائی جا سکے۔

(جاری ہے)

آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ گیس کے نئے ذخائر بھی دریافت کیے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ نئے ڈیموں کی تعمیر فوری شروع کی جائے اور چوری ہونے والی گیس و بجلی کا قلہ قمہ کیا جائے تاکہ ملک میں گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ فوراً ختم کی جاسکے اس وقت ملک میں گیس 11.3%اوسطاً اوربجلی 35% چوری و ضائع ہو رہی ہے جسے بچانا حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :