مویشی پال کسانوں کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی ہدایت

بدھ 8 جنوری 2014 15:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب معاون خصوصی ارشد جٹ محکمہ لائیو سٹاک نے کہاہے کہ جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصول کے لیے مویشی پال حضرات کو جدیدرجحانات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی اورکہا ہے کہ مویشی پال حضرات غیر نسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل ہوسکتی ہے بلکہ معیاری گوشت کو حصول بھی ممکن ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کے لیے ماہرین اور محکمہ لائیو سٹاک کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشوں کو گرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ صحت مند جاوروں کے ذریعے صحت مند گوشت کاحصول یقینی ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں لائیو سٹاک ماہرین مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں وہیں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے بھی مویشی پال حضرات کے لیے فری ہیلپ لائن کا آغاز کررکھا ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی قسم کی رہنمائی و مشاورت ، معلومات یا مسئلہ کی صور میں صبح8سے رات08بجے تک فری ہیلپ لائن0800-78685-6 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :