آصف علی زر داری کی جانب سے پانچ ریفرنسز کا سامنے کرنے کیلئے کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان
بدھ 8 جنوری 2014 15:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے17 سال پہلے دائر کیے گئے پانچ ریفرنسز کا سامنے کرنے کیلئے جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے وکیل اور سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے داخلہ سیکریٹری شاہد خان اور اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل سکندر حیات خان کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے ان ریفرنسز کی سماعت کے دوران مناسب سیکیورٹی اور سابق صدر کی عدالت میں حاضری کیلئے بلٹ پروف گاڑی اور بم ڈسپوزل ٹیم کا بھی مطالبہ کیا۔
فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ یہ خود سابق صدر آصف زرداری کا فیصلہ ہوگا کہ آیا وہ عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں تاہم انہوں نے کہاکہ سابق صدر کو عدالت میں پیشی کے وقت سیکیورٹی خدشات لاحق ہوں گے۔(جاری ہے)
آصف زرداری گزشتہ سال 8 ستمبر کو اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ان حالات میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، جب سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی علالت کے باعث ان کے خلاف غداری کے مقدمے میں پیشی سے چھوٹ مل گئی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ جمعرات کو آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کی نہ تو ترید کی اور نہ ہی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ اس دوران زرداری کے وکیل عدالت میں پیش ہوں گے اور اگر عدالت نے سابق صدر کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا تو وہ سماعت میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ سابق صدر زرداری کے خلاف یہ ریفرنسز قومی احتساب نیورو (نیب) نے تیار کیے تھے جن میں 1997ء کے ان مقدمات کی ذکر کیا گیا، جب وزیراعظم نواز شریف کی حکومت تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.