امریکی محکمہ خارجہ نے کوئٹہ کے طالبان کمانڈر قاری سیف اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا
بدھ 8 جنوری 2014 15:18
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کوئٹہ کے طالبان کمانڈر قاری سیف اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کے حمایتی ڈپٹی گورنر اور افغان صوبے زابل کے ایک آپریشنل کمانڈر قاری سیف اللہ جن کی کوئٹہ کے ایک رہائشی کے طور پر شناخت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے ان کو ایک آپریشنل کمانڈر قرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرقی صوبے زابل میں افغان حکومت اور اتحادی فوجی کے خلاف شدت پسند سرگرمیوں میں طالبان جنگجووٴں کا استعمال کرتے ہیں۔
حکم کا اطلاق ان امریکی لوگوں پر بھی ہوگا جو قاری سیف اللہ کے ساتھ لین دین کے روابط میں ملوث ہوں گے، ان کی تمام جائیداد و املاک منجمد کردی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق خیال رہے کہ قاری سیف اللہ ماضی میں صوبے زابل میں حکومت کے خلاف دیسی ساختہ بم حملوں، فائرنگ اور راکٹ حملوں کا براہ راست حکم دیتے رہے ہیں۔(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق گزشتہ سال 14 جنوری کو قاری سیف اللہ کے ماتحت کام کرنے والے چھ طالبان باغیوں نے عبدالحق کے گاوٴں کے قریب رومانیہ کے ایک فوجی قافلے پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔
اس سے قبل 28 ستمبر 2011ء کو قاری سیف اللہ کی ہدایت پر دو خودکش حملہ آوروں نے زابل کے اضلاع قلات اور شجوے میں امریکی قیادت میں کام کرنے والی ایک صوبائی ترقیاتی ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.