راولپنڈی ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حشمت کالج کے پروفیسر عمرانی جاں بحق ،طلباء کا شدید احتجاج

بدھ 8 جنوری 2014 15:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) راولپنڈی میں علی الصبح نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حشمت کالج کے پروفیسر عمرانی جاں بحق ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طلباء مشتعل ہوگئے اور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق راول پنڈی میں فاروق روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حشمت علی کالج کے پروفیسر عمرانی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیااور لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی دوسری جانب پروفیسر عمرانی کے قتل کے بعد طلباء مشتعل ہوگئے اور احتجاجی شروع ہوگیا

متعلقہ عنوان :