ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کے دو صوبوں کے مطالبہ سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے ، سید خورشید شاہ

بدھ 8 جنوری 2014 14:57

ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کے دو صوبوں کے مطالبہ سے غیر ملکی ایجنڈے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کے دو صوبوں کے مطالبہ سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کا خواب پورا نہیں ہونے دیگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کا خواب پورا نہیں ہونے دے گی، ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کے دو صوبوں کے مطالبہ سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کو دو صوبے بنانے کا مطالبہ کرنے والے ہمیشہ پاکستان کی جغرافیائی تقسیم کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی چھوٹی نظریاتی جماعتوں نے سندھ کے حصے بکھرے کرنے کی سازش کو مسترد کر دیا پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق کی سیاست کرتی رہی ہے اور وفاقیت کی حامی رہی ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہجرت کر کے آنے والے تمام لوگ سندھ دھرتی کے فرزند ہیں ،پرویز مشرف کے خلاف کارروائی مہاجر ہونے کی بنیاد پر نہیں ہو رہی تاہم اگر یہ مقدمہ بارہ اکتوبر سے چلایا جاتا تو سابق صدر کا ساتھ دینے والے بھی زد میں آجاتے۔