ملتان سے اغوا کی گئی دولڑکیاں راولپنڈی سے بازیاب ،2ملزمان گرفتار
تازہ ترین : 1

ملتان سے اغوا کی گئی دولڑکیاں راولپنڈی سے بازیاب ،2ملزمان گرفتار

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)ملتان میں فیس بک پر دوستی کر کے دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والے دو ملزم بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملتان میں دوبھائیوں بلال اور جمال نے نجی کالج کی دو طالبات سے فیس بک پر دوستی کی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اغوا کرنے کے بعد گزشتہ روز روالپنڈی بھیج دیا۔

لڑکیوں کے گھر سے غائب ہونے پر ان کے والدین نے تھانہ قطب پور کی پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے موبائل فون کے ذریعے حسن پروانہ سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ،جبکہ دونوں مغوی لڑکیوں کو راولپنڈی کی پولیس نے بازیاب کراکے،وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ لڑکیوں کو لینے کے لیے ملتان سے پولیس کی ٹیم روانہ ہو گئی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/01/2014 - 13:26:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں