آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 10 جنوری سے پرتھ میں شروع ہوگا

بدھ 8 جنوری 2014 13:04

پرتھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 10 جنوری سے پرتھ میں شروع ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ویمن ٹیم آسٹریلیا ویمن کے خلاف واحد ٹیسٹ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ 10 سے 14 جنوری تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم 17 جنوری کو کرکٹ آسٹریلیا چیئرمین ویمنز الیون کے خلاف میلبورن میں میچ کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 19 جنوری ، دوسرا 23 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا 2 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :