سارک اکیڈمی کرکٹ چمپئن شپ 15 جنوری سے شروع ہوگی ، پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی

بدھ 8 جنوری 2014 13:04

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سارک اکیڈمی کرکٹ چمپئن شپ 15 جنوری سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی ٹیم سارک کرکٹ چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ٹیم میں کپتان دانیال اسلم، نائب کپتان بلا ل احمد جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معاذ احمد، حمزہ انتظار، محمد فراز، محمد داؤد، عبدالقدوس، عاقب الرحمان، محمد طلحہ، سید نبیل علی، محمد انس خان، محمد فیضان خان، فیضان بٹ، یاسر علی، حمزہ سعید، شیراز، نعمان، حمزہ الطاف اور عبدالحامد شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم کے منیجر سعید عالم اور کوچ ندیم جعفری ہوں گے۔ سارک کرکٹ چمپئن شپ کا پہلا میچ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش 15 جنوری 2014ء کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :