دو ٹیموں میں سے ایک نے ہارناہی ہوتا ہے ، فی الوقت انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں رکھتے ،کیون پیٹرسن

بدھ 8 جنوری 2014 13:02

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) انگلش ٹیم کے بلے باز کیون پیٹرسن نے واضح کیا ہے کہ دو ٹیموں میں سے ایک نے ہارنا اور ایک نے جیتنا ہی ہوتا ہے ، فی الوقت انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں رکھتے، آئندہ سال ایشز سیریز میں ٹیم کو ٹائٹل واپس دلانے کیلئے پر عزم ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 10 رنز مکمل کرنے کی خواہش ہے جب تک فٹ ہوں کھیل کو جاری رکھوں گا۔

کیون پیٹرسن نے کہا کہ ایشز سیریز میں ٹیم کی 5-0 شکست سے بے حد مایوسی ہوئی، ذاتی طور پر زیادہ رنز نہ بنانے کا دکھ ہے، شکست کے باوجود مداحوں کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، میری کوشش ہو گی کہ آئندہ برس شیڈول ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو ٹائٹل واپس دلاؤں۔

متعلقہ عنوان :