امریکہ میں شدید سردی نے تین عشروں کا ریکار ڈ توڑ دیا ، مرنے والوں کی تعداد22ہوگئی ،ہزاروں پروازیں منسوخ

بدھ 8 جنوری 2014 12:56

واشنگٹن /ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) امریکہ میں شدید سردی نے تین عشروں کا ریکار ڈ توڑ دیا ، مرنے والوں کی تعداد22ہوگئی ، ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور کئی ریاستوں میں سکول اور دفاتر بھی بند ہوگئے ، کئی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہونے کے سبب ٹائمزاسکوائر کی رونقیں دن میں بھی ماندپڑگئیں لوگ سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے اپنی منزلوں پرپہنچے اور ایسے ہی لرزتے ہوئے گھروں کی راہ لیں درجہ حرارت منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیااور ریاست میں ہنگامی حالت نافذکرد ی گئی ریاست الی نوائے کے شہرشکاگومیں سردلہرلوگوں کوعمارتوں اورگھروں میں رہنے پر مجبورہوگئے ہواکیساتھ اڑتے برف کے گالے یہاں رہنے والوں کیلئے عذاب جان بن گئے مڈویسٹ کے سب سے بڑے اس شہرکے صرف ایک ائرپورٹ سے بارہ سوپروازیں منسوخ اور سینکڑوں التواکاشکار ہوگئے ٹرینوں کانظام بھی متاثرہواہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی کئی ریاستوں میں بے گھرافرادکیلئے قائم شیلٹر ہومز میں جگہ کم پڑگئی اور محکمہ موسمیات نے مڈویسٹ سے ساوٴتھ ایسٹ تک درجہ حرارت منفی 35 سے منفی 45ڈگری سینٹی گریڈرہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی امریکہ میں چلنے والی یخ بستہ قطبی ہواوٴں کا رخ اب مشرقی ریاستوں کی طرف ہوگیا ہے۔ کینیڈا کے صوبہ انٹاریو میں درجہ حرارت منفی چالیس ڈگری تک گر گیا ہے۔امریکہ کی تقریباً آدھی آبادی کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنے آپ کو سرد موسم سے بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا کہ حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں ان کی جلد ٹھنڈ سے منجمد ہو سکتی ہے

متعلقہ عنوان :