جلد میرپور کے متاثرین منگلاڈیم خوشخبری سننے والے ہیں‘سہیل شجاع مجاہد

بدھ 8 جنوری 2014 12:53

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)مرکزی انجمن تاجران کے صدر سہیل شجاع مجاہد، چیئر مین گورننگ باڈی راجہ خالد محمود خان، چیئر مین مجلس عامہ میر ارشد، سنیئر نائب صدر ساجد یونس بھٹی، چوہدری ساجد، عارف بٹ ودیگر نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ متاثرین منگلاڈیم کے بلدیہ اعلیٰ میں کینسل شدہ پلاٹوں کی بحالی کیلئے جو تحریک ہماری تنظیم نے چلا رکھی تھی اور وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہماری اظہار تشکر کی تقریب میں تاجر برادری سے پلاٹوں کی بحالی کاوعدہ کیا تھا وہ اب جلد میرپور کے متاثرین منگلاڈیم خوشخبری سننے والے ہیں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے اس اعلان سے نہ صرف تقریبا تین ہزار خاندانوں کو فائدہ ہو گا بلکہ کینسل شدہ پلاٹوں کی بحالی سے ہونے والی بلدیہ کو کروڑوں روپے کی آ مدن ہو گئی جس سے شہر بھر میں تعمیر وترقی کا نئے سرے سے آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

راجہ خالد محمود خان نے کہا کہ بغیر نقشہ سے ان پلاٹوں پر تعمیر کر نے والوں اور پلاٹ ٹرانسفر کروانے والوں کو لاکھوں روپے نزرانے دینے سے بھیبچ جائیں گئے سہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ یاد رہے کہ مرکزی انجمن تاجران نے پلاٹوں کی بحالی کے بارے میں پچھلی چار حکومتوں کے وزیر اعظم صاحبان کو خصوصاپلاٹوں کی بحالی کیلئے میٹنگ کیں مگر یہ میرپور شہر کا درینہ مسئلہ حل نہ ہو سکا موجودہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنی بھرپور کوششوں سے اور پوری دلچسپی کے ساتھ اس کو حل کروانے کی طرف لے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ اگلے چند دنوں میں پلاٹوں کی بحالی کا اعلان متوقع ہے جس پر میرپور کے کینسل شدہ پلاٹوں کے مالکان اور تاجر برادری میں خوشی کی لہر چھا جائے گی- اس طرح کامیابی پر بہت بڑا کار نامہ ہو گا سہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ ہم ہمیشہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ۔