غداری کیس، خصوصی عدالت پر ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ

بدھ 8 جنوری 2014 12:03

غداری کیس، خصوصی عدالت پر ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جاری ہے، خصوصی عدالت کی کارروائی پرضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں جاری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت کررہی ہے، عدالت نے ملزم پرویزمشرف کوآج کی حاضری سے بھی استثنیٰ دے رکھا ہے، عدالت ان کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر سابق صدرکی عدالت میں پیشی کا بھی فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پرویزمشرف کے وکلاء کی طرف سے خصوصی عدالت کے قیام پراٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے سرکاری پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے قیام میں کوئی قانونی سقم نہیں۔ جسٹس فیصل عرب نے ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا اورکہا کہ یہ 2 روز میں سنا دیا جائے گا۔عدالت میں فریقین کے وکلاء کی نوک جھونک کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اورپرویز مشرف کے وکیل انورمنصورنےکہا کہ کل عدالت میں اکرم شیخ کے نہ ہونے سے عدالت کا ماحول بہترتھا، یہ گرم پانی پی کر ماحول بھی گرم کردیتے ہیں۔ اُدھر جسٹس فیصل عرب نے عدالت کے باہرمیڈیا کے نمائندوں پرسیکیورٹی اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :