پی سی بی ایشیا ء کپ کیلئے قومی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار،پی سی بی نے کل دبئی میں ہونیوالے آئی سی سی کے غیر رسمی اجلاس میں اپنائے جانیوالے موقف بارے بھی غور شروع کر دیا

منگل 7 جنوری 2014 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا ء کپ کیلئے قومی ٹیم کوبنگلہ دیش بھیجنے کے حوالے سے تذبذب کا شکارہو گیا ،پی سی بی نے کل ( جمعرات )دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے غیر رسمی اجلاس میں اپنائے جانیوالے موقف بارے بھی غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کے خراب حالات کے باعث ایشیا ء کپ اورورلڈ ٹی ٹونٹی کے مقامات کی تبدیلی کا خواہاں ہے لیکن دیگرممبرممالک اس کا ساتھ دینے کیلئے تیارنہیں ۔

فروری مارچ میں ایشیا ء کپ اور مارچ ،اپریل میں ورلڈ ٹی ٹوٹی کے میدان سجیں گے لیکن یہاں پر سیاسی حالات کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں معاملے کو اٹھایا لیکن اسکے موقف کو پذیرائی نہیں مل سکی جسکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ تذبذب کا شکار ہو گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اب پی سی بی نو جنوری کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے غیررسمی اجلاس میں موقف اپنانے بارے غور کر رہا ہے ۔