تحریک انصاف عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے،شیریں مزاری، انتخابی نظام کی اصلاح کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، الیکٹرونک ووٹنگ لازم قرار دینے کیلئے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قانونی مسودہ پیش کیا جائیگا، پرویز رشید کے بیان پر رد عمل
منگل 7 جنوری 2014 22:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور انتخابی نظام کی اصلاح کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں الیکٹرونک ووٹنگ لازم قرار دینے کیلئے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قانونی مسودہ پیش کیا جائیگا۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف متعدد مرتبہ حکومت کو ملک بھر سے تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشستوں کے نتائج کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے دوبارہ جانچ کی دعوت دے چکے ہیں اور اس معاملے میں حکومت کی معاونت کا اعلان کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.