متحدہ عرب امارات نے ایک اسرائیلی فٹ بال کھلاڑی کو انٹری ویزا دینے سے انکار کردیا

منگل 7 جنوری 2014 22:28

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) متحدہ عرب امارات نے ایک اسرائیلی فٹ بال کھلاڑی کو انٹری ویزا دینے سے انکار کردیا۔ڈچ فٹ بال ٹیم ارن ھیم نے ابوظبی میں اپنا تربیتی کیمپ لگانے کی درخواست کی تھی، لیکن متحدہ عرب امارات کی امیگریشن اتہارٹی نے اسرائیلی کہلاڑی ڈان مور کے سوا پوری ٹیم کو آفیشلز سمیت انٹری ویزے دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے متعلق سخت پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے 2009ء میں اسرائیلی ٹینس کھلاڑی شاھار پیر کو یو اے ای اوپن میں شرکت سے منع کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :