صحافی کا مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے سعودی عرب کے کر دار بارے سوال پر ،سعود الفیصل کا قہقہہ، بالکل نہیں…… ہم دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے کا جواب ،سعودی وزیر خارجہ

منگل 7 جنوری 2014 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دور ان مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے سعودی عرب کے کر دار بارے سوال پر سعودی وزیر خارجہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے واضح کیا کہ بالکل نہیں ، ہم دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس کے دور ان سعودی وزیر خارجہ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو محفوظ راستے دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں قہقہہ لگایا اور کہا کہ بالکل نہیں، ہم دوسری ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر قائم ہیں اور خاص کر ایک دوست ملک کے اندرونی معاملات میں۔یہ ہم ہماری اندرونی پالیسی کا عام اصول ہے۔

متعلقہ عنوان :