آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، پرویز مشرف کے دل کی ایک شریان بند ہے، کندھا بھی ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے،ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہیں ، ریڑھ کی ہڈی میں درد کا مسئلہ ہے ، دانتوں میں درد اور ہڈیوں میں سوزش اور گٹھنے میں درد کے امراض بھی لاحق ہیں ، میڈیکل رپورٹ ، سابق صدر پرویز مشرف کو رواں ہفتے علاج کے لئے ایئرایمبولینس میں برطانیہ بھیجا جا سکتا ہے ،نجی ٹی وی کا دعویٰ
منگل 7 جنوری 2014 21:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق پرویز مشرف کو 9 امراض لاحق ہیں۔سابق صدر کی رپورٹ آپ اُردو پوائنٹ پر بھی پڑھ سکتے ہیں.نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کوپیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 جنوری کو جب سابق صدر کو ہسپتال لایا گیا تو وہ سینے میں گھٹن محسوس کررہے تھے، انہیں پسینہ آرہا تھا اور بائیں بازو میں تکلیف بھی محسوس کررہے تھے، ان کا علاج شروع کیا گیا تو ابتدائی معائنوں سے یہ پتہ چلا کہ پرویز مشرف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
وہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تاہم انھیں سانس لینے میں کوئی مشکل نہیں پیش آرہی۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کے دل کی ایک شریان بند ہے، اس کے علاوہ ان کے دل کی دیگر شریانوں میں کیلشیم کی موجودگی بھی پائی گئی ہے وہ ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں اور ان کا کندھا بھی صحیح کام نہیں کررہا، انہیں ریڑھ کی ہڈی میں درد کا بھی مسئلہ ہے، اس کے علاوہ انھیں دانتوں میں درد اور ہڈیوں میں سوزش اور گٹھنے میں درد کے امراض بھی لاحق ہیں رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز پرویز مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کررہے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پرویز مشرف کی انجیوگرافی کی ضرورت ہے تاکہ بائی پاس سرجری کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.