امریکا کا عراق کو اسلحہ و فوجی سازوسامان کی فروخت کا عمل تیز کرنے کا اعلان ،آئی ایس آئی ایل کا نائب کمانڈرلڑائی میں ماراگیا،جنگجوؤں کے چیک پوسٹ پر حملے میں دو فوجی ہلاک

منگل 7 جنوری 2014 19:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) امریکا نے عراق کے شورش زدہ صوبے الانبار میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم کے جنگجوؤں کے خلاف وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت کو جنگ میں مدد دینے کے لیے اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی فروخت کا عمل تیز کرنے کا اعلان کردیا،درایں اثناء عراق میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ریاست اسلامی عراق وشام (آئی ایس آئی ایل) کا نائب کمان دار شورش زدہ صوبے الانبار میں سرکاری فوج اور قبائلی جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا ۔

ادھر فلوجہ شہر کو دارالحکومت بغداد سے ملانے والی شاہراہ پر القاعدہ کے جنگجوؤں اور عراقی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے،دوسری جانب بغداد کے نواح میں واقع قصبے ابو غریب میں تیزرفتار کار میں سوار جنگجوؤں نے فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے واشنگٹن میں نیوزبریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا عراق کو اس موسم بہار کے دوران ہل فائر میزائلوں کی اضافی کھیپ مہیا کرے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے عراق کو آیندہ ہفتوں کے دوران القاعدہ سے وابستہ گروپ کے جنگجوؤں کا سراغ لگانے اور فضائی نگرانی کے لیے دس بغیر پائلٹ جاسوس طیارے سکین ایگل دے گاان کے علاوہ اسی سال عراق کو فضائی نگرانی کے لیے اڑتالیس بغیر پائلٹ جاسوس طیارے دیے جائیں گے۔درایں اثناء عراق میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ریاست اسلامی عراق وشام (آئی ایس آئی ایل) کا نائب کمان دار شورش زدہ صوبے الانبار میں سرکاری فوج اور قبائلی جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا ۔

ادھر فلوجہ کے مکینوں نے بتایاکہ شہر کو دارالحکومت بغداد سے ملانے والی شاہراہ پر القاعدہ کے جنگجوؤں اور عراقی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔دوسری جانب بغداد کے نواح میں واقع قصبے ابو غریب میں تیزرفتار کار میں سوار جنگجوؤں نے فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔