لینڈنگ کیوں کی؟کویت میں عراقی مسافروں کا جہاز کے عملے پر تشدد،خراب موسم کے باعث ترکی سے عراق جانے والی پروازکو کویت میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،ذرائع

منگل 7 جنوری 2014 18:57

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) کویت میں ہنگامی لینڈ نگ کرنے پر عراق جانے والے طیارے میں سوارعراقی مسافروں نے طیارے کے عملے زدوکوب کیا اورتشدد کا نشانہ بناڈالا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ترکی کے دارلحکومت استنبول سے عراق کے شہر بصرہ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے کو کویت میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تو اس میں سوار پندرہ عراقیوں نے طیارے کے پائلٹ، اس کے معاون ہواباز اور ایئرہوسٹس پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

عراقی مسافروں کو عملے کے افراد سے دھینگا مشتی سے روکنے کیلئے ہوائی اڈے کے سیکیورٹی عملے کو مداخلت کرنا پڑی۔طیارے کے پائلٹ نے فضاء میں دوران سفر بتایا کہ خراب موسم کے باعث وہ بصرہ نہیں جا سکے گا، لہٰذا طیارے کوا واپس استنبول لے جایا جا رہا ہے۔ مسافروں نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ ہمیں ہر صورت میں بصرہ پہنچایا جائے۔ اس پر طیارے کو ہنگامی طور پر کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔ اس پر مسافروں نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو پیٹ ڈالا۔

متعلقہ عنوان :