کراچی، اینٹی کرپشن کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں ملوث ملزمہ ماہم اسد کی درخواست ..
تازہ ترین : 1

کراچی، اینٹی کرپشن کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں ملوث ملزمہ ماہم اسد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کی جج تسنیم سلطانہ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں ملوث ملزمہ ماہم اسد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کی جج نے کیس میں ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ۔ملزمہ ماہم اسد ای او بی آئی کرپشن کیس میں ملوث ملزم کرنل (ر) علی اسد کی بیٹی ہے ۔کرنل (ر) علی اسد اور ان کی اہلیہ نگہت پر ای او بی آئی کی 6ایکڑ اراضی سوا 2ارب روپے میں ای او بی آئی کو فروخت کرنے کا الزام ہے جبکہ اس اراضی کی مالیت 75کروڑ روپے ہے ۔واضح رہے کہ ای او بی آئی کرپشن کیس میں ملوث ای او بی آئی کے سابق ڈائریکٹر ظفر اقبال گوندل اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/01/2014 - 18:18:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں