ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کے46روز مکمل ،منگل کو پی کے ون پشاور کے کارکنان نے دھرنا دیا،نواز شریف حکومت سے پہلے ڈرون پر کچھ اور کہتے رہے،اقتدار میں آنے کے بعد پھر امریکی غلامی میں جت گئے،ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی،رہنماؤں کا خطاب
منگل 7 جنوری 2014 18:18
پشاور( پ ر۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) تحریک انصا ف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی دھرنے کو46روز مکمل ہو گئے ۔منگل کو دھرنے کے 46ویں روز تحریک انصاف پی کے ون پشاور نے دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی ۔اس موقع پرپی کے ون کے ہدایت اللہ آفریدی،عرفان سلیم،بابائے دھرنا فیاض خلیل،اقلیتی رہنما ارنسٹ نہال و دیگر بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتھاد کے کارکنان بھی بدستور دھرنا کیمپ میں موجود رہے،دھرنے میں پی کے ون یوتھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
کارکنان نے اس موقع پر ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دھرنا ڈرون حملے بند ہونے تک جاری رکھیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بزدلی نے پاکستان کو مزید خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔نواز شریف اقتدار میں آنے سے پہلے ڈرون حملوں کے حوالے سے کچھ موقف اپنائے ہوئے تھے اور اب اقتدار میں آنے کے بعد ماضی کی طرح پھر امریکی غلامی میں جت گئے ۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کے اس دھرنے کو نہیں ختم کر سکتی۔ڈرون حملوں کیخلاف نیٹو سپلائی روکنا ملکی مفاد میں ہے ۔ڈرون حملوں کی وجہ سے بد امنی مزید بڑھتی ہے اورنتیجے میں بیگناہ پاکستانی متاثر ہوتے ہیں ۔ڈرون حملے جاری رہنے کی صور ت میں نیٹو سپلائی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ۔جب تک ڈرون بند نہیں ہونگے نیٹو سپلائی بند رکھیں گے ۔آج بدھ کو حلقہ پی کے ٹو پشاور کے کارکنان دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.