چائے کی درآمد میں 27فیصد کمی

منگل 7 جنوری 2014 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) رواں مالی سال 2013-14کے ابتدائی5 ماہ کے دوران چائے کی درآمد میں27 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں سال جولائی سے نومبر کے دوران مجموعی طور پر 10کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران 14 کروڑ 77 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی، اس عرصے کے دوران46ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 49ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :