لاپتہ افراد کیس، سپریم کورٹ نے وزرات دفاع کی رپورٹ مسترد کر دی

منگل 7 جنوری 2014 17:15

لاپتہ افراد کیس، سپریم کورٹ نے وزرات دفاع کی رپورٹ مسترد کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی جانب سے لاپتہ شخص فضل ربی سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاپتہ شخص فضل ربی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزارت دفاع کی گمشدگی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق فضل ربی کو 2009 میں تیمرگراہ کے حراستی مرکز سے غائب ہوا تھا۔ سپریم کورٹ نے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ جسٹس جواد نے ریمارکس دئیے کہ رپورٹ بنانے والے نے حراستی مرکز سے تصدیق نہیں کرائی۔ مقدمے کی سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :