پاک فوج کا پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، سیکریٹری دفاع
منگل 7 جنوری 2014 15:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سیکریٹری دفاع لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف یاسین ملک نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں فوجی نہیں بلکہ جج بیٹھے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف جواب دے چکے ہیں کہ غداری کے مقدمے میں فوج پرویزمشرف کے ساتھ نہیں ہے، سابق آرمی چیف کے خلاف کورٹ مارشل سے متعلق فوج کو دی جانے والی درخواست کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور وہ اس وقت ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم کچھ روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج میں ان کے خلاف مقدمے سے تشویش پائی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.