اسرائیلی فوج نے نابلس میں 5 مکانوں اور ایک مسجد کو مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے

منگل 7 جنوری 2014 14:03

نابلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطینی شہر نابلس میں 5 مکانوں اور ایک مسجد کو مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

شہریوں کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے جنوبی نابلس میں الطویل قصبے کے شہریوں کو پانچ مکانات کی مسماری کے نوٹس ملے ہیں ایک الگ نوٹس میں شہر کی جامع مسجد کو بھی شہید کرنے کا نوٹس شامل ہے۔ جنوبی نابلس کے سمکلی کارکن قیس عواد نے کہا ہے کہ قابض فوج نے الطویل کے علاقے میں رہائش پذیر پانچ خاندانوں کو مکان خالی کرنے اور خود ہی انہیں گرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسی علاقے میں قائم جامع مسجد کو بھی غیرقانونی قرار دیکر اسے شہید کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :