الخلیل میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

منگل 7 جنوری 2014 14:02

الخلیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) مقبوضہ فلسطینی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،9 سالہ بچے کو حراست میں لینے کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنا دیا۔ الخلیل کی پیپلز دفاعی کمیٹی کے نگران محمد عوض نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس پامال کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں پر تشدد کرنے کے بعد انہیں حراست میں بھی لے لیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں قابض فوجیوں نے زھدی عوض کے 9سالہ بیٹے محمد عوض کو حراست میں لینے کی کوشش کی چیخ وپکار کرنے پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انہوں نے دشمن پر ہلہ بول دیا جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ قدیم الخلیل شہرمیں تلاشی کی کارروائی میں ھشام علی ابو ترکی کو حراست میں لیکرنا معلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ قابض فوج نے یہودی آباد کاروں پر پتھراؤ کرنیوالوں کی تلاش کی آڑ میں الخلیل کے اذنا، بنی نعیم اور الخلیل مرکزی کالونی میں ناکے لگا کر شہریوں کی شناخت پریڈ کی اور گھروں کی تلاشی لی۔

متعلقہ عنوان :