مصری سفیر جماعت کیخلاف افواہیں پھیلانے اور بلکلواز الزام تراشی کررہے ہیں ، حماس

منگل 7 جنوری 2014 14:02

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) حماس نے مصری سفیر یاسر عثمان کو جماعت کیخلاف افواہیں پھیلانے اور بلکلواز الزام تراشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصری سفیر سفارتی آداب اور تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حماس کیخلاف من گھڑت خبریں گڑھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں حماس ترجمان ڈاکٹر ابوزہری نے کہا کہ رام اللہ میں مصری سفیر یاسرعثمان اور ان کا دفتر حماس کیخلاف زہریلے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔

حماس کی جانب سے جھوٹی الزام تراشی کی مسلسل وضاحتوں کے باوجود یاسرعثمان باز نہیں آرہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حماس کے خلاف اکسانے میں مصری سفیر اور الفتح حکومت کے کئی عناصر ملوث ہیں جو ملی بھگت سے حماس رہنماؤں اور کارکنوں پر الزامات لگا رہے ہیں اور حماس کو مصر میں جاری کشیدگی کاذمہ دار قرار دیکر حقائق سے منہ پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حماس کے ترجمان نے صحافیوں کو ایک خفیہ مراسلہ دکھایا جس میں مصری سفارت کاروں اور عباس ملیشیا کے درمیان حماس کیخلاف مشترکہ پروپیگنڈے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ خفیہ معاہدہ 7 اگست کو کیا گیا جو فلسطینی انٹیلی جنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفعت کلاب نے ادارے کے سربراہ کو ارسال کیا اس کیساتھ مصر کے نائب سفیر طارق طائل کی جانب سے تحریری یقین دہانی بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :