اسلحہ سکینڈل کیس میں نیب خیبرپختونخوا نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 7 جنوری 2014 13:59

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) اسلحہ سکینڈل کیس میں نیب خیبرپختونخوا نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ملک نوید کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ ریمانڈ پر اس وقت نیب کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے سکینڈل میں ملوث مزید دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں نیاز علی شاہ سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے رشتہ دار ہیں ، رضا علی سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر کے عہدے پر فائز تھے۔ ملزمان پر ایک ارب بیاسی کروڑ روپے سے زائد کے اسلحے کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :