پاکستان اور چین گڈانی میں 660 میگاواٹ کے پلانٹ کے قیام بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

منگل 7 جنوری 2014 13:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پاکستان اور چین نے کوئلے کی مدد سے چلنے والے گڈانی میں 660 میگاواٹ کے پلانٹ کے قیام بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی وزیر خوکلہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تو انائی کے دیرینہ بحران کوحل کرنے میں چینی تعاون قابل تعریف ہے ، امید ہے چینی تعاون سے ہم توانائی کا بحران جلد ہی حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیا دت میں موجودہ حکومت نے توانائی کے بحران کو حل کرنے کو بڑی ترجیح دی ہے۔ استقبالیہ میں پاکستان میں توانائی کے مختلف منصوبوں اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں کام کرنے والی مختلف چینی کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر پانی و بجلی خوکلہ محمد آصف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ سال جولائی میں چین کے اپنے دورہ میں چینی قیادت کے ساتھ توانائی کے کئی منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا اور پاکستان چین اقتصادی راہداری سمیت توانائی کے آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے جو کہ بڑے اہم معاہدے تھے۔

خوکلہ آصف نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ چینی تعاون سے ہم توانائی کا بحران جلد ہی حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے توانائی کا بحران حل کرنے میں چینی کمپنیوں کے بھرپور تعاون کو سراہا اور کہا کہ چینی کمپنیوں کی مدد سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیاں ہونگی۔ قبل ازیں پاکستان اور چین نے کوئلے کی مدد سے چلنے والے گڈانی میں 660 میگاواٹ کے پلانٹ کے قیام بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ دستخط کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خوکلہ آصف، سفیر مسعود خالد اور سی جی جی سی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو صدر یانگ یشیو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :