Live Updates

مظفرآباد میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں جاری

منگل 7 جنوری 2014 13:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) عالم اسلام کے سب سے بڑے مذہبی تہوارجشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دارالحکومت مظفرآبادسمیت ریاست جموں وکشمیرکے دونوں اطراف لاکھوں غلامان رسول اپنے پیارے نبی ءِ مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانے میں مصروف جبکہ حکومت اور انتظامیہ روائتی سست روی کا شکار،دارالحکومت مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ بے خبر، سکیورٹی پلان نہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے والوں سے کوئی لیزان،آزادکشمیربھرمیں بالخصوص مظفرآبادومضافات میں روزانہ بیسوں مقامات پر گھروں،مسکلدومدارس اور مختلف تعلیمی اداروں میں محافل منعقدہورہی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے کوئی انتظامات نہیں کئے۔

(جاری ہے)

اہلسنت رابطہ کونسل،انجمن طلباء اسلام،سنی تحریک،تحریک منہکل القرآن،جماعت اہلسنت اور دیگرتنظیموں کے ذمہ داران نے ضلعی انتظامیہ کی روائتی سردمہری پرشدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سمیت اعلیٰ حکام سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :