دہشتگردی کا مقدمہ ،جہاد جین کو 10برس قید کی سزا سنا دی گئی

منگل 7 جنوری 2014 13:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) امریکی نژاد خاتون جہاد جین کو امریکی عدالت نے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے سویڈن کے آرٹسٹ کو گولی مارنے کی سازش میں ملوث ہونے کے جرم ثابت ہونے پر 10برس قید کی سزا سنادی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولین آر لاروز کا تعلق مشرقی امریکی ریاست پینسلوانیہ کے شہر فلاڈیلفیا سے ہے جنھوں نے اسلام آن لائن کے توسط سے اسلام قبول کیا تھا جو اس بات کا اقبالِ جرم کر چکی ہیں کہ 2009ء میں انھوں نے مبینہ طور پر القاعدہ کے کارندوں کے احکامات پر عمل کیا تھا۔

(جاری ہے)

انھیں عمر قید ہوسکتی تھی تاہم وکلائے استغاثہ کا کہنا تھا کہ اْنھوں نے گرفتاری کے بعد دہشت گردی کے دیگر مقدمات کے سلسلے میں اہل کاروں کو اہمیت کی حامل مدد فراہم کی تھی۔لاروز نے اپنے شناسا لوگوں کی انجانے طور پر ہدایات ماننے پر معذرت کر لی۔

متعلقہ عنوان :