مصر میں آرمی چیف عبدالفاتح السیسی کاصدارتی الیکشن لڑنے کافیصلہ

منگل 7 جنوری 2014 13:48

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) مصرکے آرمی چیف عبدالفاتح السیسی نے آئندہ صدارتی انتخابات لڑنے کافیصلہ کرلیا۔قاہرہ میں مقامی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق آرمی چیف عبدالفاتح السیسی آئین کے اصلاح شدہ مسودے پر ریفرنڈم ہونے کے بعد دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن لڑنے کاباضابطہ اعلان 3 دن میں کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ مصرمیں صدارتی انتخابات کے لئے کسی اہم امیدوارکے سامنے نہ آنے کے باعث کیا جبکہ فوج نے ان کی حمایت کافیصلہ کیاہے۔ان اطلاعات کے بعد اخوان المسلمین کے خلاف کریک ڈاؤن اور معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :