بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹائیگر نے کھیت میں کام کرنے والے کسان پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا

منگل 7 جنوری 2014 13:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹائیگر نے کھیت میں کام کرنے والے کسان پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مراد آباد کے نواحی گاوں کا رہائشی کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ جنگل سے آنے والے ٹائیگر نے اس پر حملہ کر دیااور زخمی حالت میں اسے دبوچ کر لے جانے لگا مگر دیہاتیوں کے شور مچانے پر ٹائیگر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا تاہم کسان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ وائلڈ لائف کے عملے اور مقامی دیہاتیوں نے ٹائیگر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :