امریکی تحفظات کے باوجود افغانستان 88 قیدیوں کو رہا کرے گا

منگل 7 جنوری 2014 13:47

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) افغان حکومت نے کہا ہے کہ امریکی تحفظات کے باوجود اٹھاسی قیدی رہا کر دیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ان قیدیوں کو سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے رکھا تھا یہ قیدی بگرام ایئر بیس کی جیل میں بند ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے تیس فیصد قیدی ایسے ہیں جو نیٹو افوکل پر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ چالیس فیصد وہ ہیں جنہوں نے افغان شہریوں پر حملے کیے۔ کرزئی حکومت کی طرف سے ان قیدیوں کی رہائی کا مقصد طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کرنا بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :