ہلمند ، آٹھ سالہ خود کش حملہ آور بچی کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 7 جنوری 2014 13:46

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) افغانستان میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلمند کے صوبے میں ایک آٹھ سالہ بچی کو پکڑا گیا ہے جو کہ ایک خود کش جیکٹ پہنے سرحدی پولیس کی چوکی پر حملہ کرنے والی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بچی ایک معروف طالبان کمانڈر کی بہن ہے اور اس وقت وہ تذبذب اور پریشانی کے عالم میں ہے پولیس نے کہاکہ بچی کو اس کے بھائی نے حملہ کرنے پر اکسایا ۔وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق ایک افغان فوجی نے بچی کو خود کش جیکٹ پہنے دیکھ لیا تھا بچی کو صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :