ہالی ووڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم”سمر اِن فروری“امریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی
تازہ ترین : 1

ہالی ووڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم”سمر اِن فروری“امریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)نامور اداکار ڈومینک کوپر کی رومانٹک ڈرامہ فلم”سمر اِن فروری“منگل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی-ہدایتکار کرسٹوفر مینول کی یہ فلم جوناتھن اسمتھ کے مشہور ناول سمر اِن فروری سے ماخوذ ہے جس میں ڈومنیک کوپر کیساتھ ساتھ ایملی براوٴننگ،ڈین اسٹیونز،ہیٹی موراہن اور نکولس فیرل اہم کردار ادا کررہے ہیں۔جیریمی کاوٴڈرے اور پیپاکراس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی بیسویں صدی کے اوائل میں بوہیمئن آرٹسٹوں پر مشتمل لامورنا گروپ کے گرد گھومتی ہے جو ایک لَوٹرائی اینگل کے بیچ اپنا کردارنبھارہے ہیں۔کراس ڈے پروڈکشن کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم سمر اِن فروری گزشتہ سال جون میں برطانیہ میں ریلیز کی جاچکی ہے۔

وقت اشاعت : 07/01/2014 - 13:44:29

اپنی رائے کا اظہار کریں